Advertisement
Advertisement
Advertisement

وویک اوبرائے کو اب فلموں میں کام کیوں نہیں ملتا؟ اداکار نے بتادیا

Now Reading:

وویک اوبرائے کو اب فلموں میں کام کیوں نہیں ملتا؟ اداکار نے بتادیا
وویک

فلموں سے حاصل ہونے والی تمام آمدن ختم ہوگئی ہے، وویک اوبرائے

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار وویک اوبرائے نے بتادیا کہ اُن کو اب فلموں میں کام کیوں نہیں ملتا۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار وویک اوبرائے نے بتایا کہ ماضی میں ایک وقت ایسا تھا، جب میری فلمیں بہت مقبول ہوتی تھیں، مجھے میرے کام کی وجہ سے ایوارڈز سے بھی نوازا جاتا تھا لیکن اب مجھے فلموں میں کوئی کام ہی نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیریئر کے عروج پر تھا کہ اچانک بالی ووڈ کے طاقتور لوگوں کے ایک گروپ نے میرا کیریئر ختم کرنے کا فیصلہ کیا، اُنہوں نے فیصلہ کیا کہ اب مجھے انڈسٹری میں کوئی کام نہیں دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے وہ زندگی کا مشکل ترین وقت تھا کیونکہ میرے پاس طاقت نہیں تھی، میرے اندر مایوسی اور غصہ تھا لیکن میں خاموش رہا اور سب کچھ برداشت کرتا رہا۔

وویک اوبرائے نے کہا کہ جب ہم کسی لابی کے ظلم کا شکار ہوتے ہیں تو ہمارے پاس صرف دو آپشنز ہوتے ہیں، پہلے آپشن میں آپ ذہنی مریض بن جاؤ اور دوسرے میں سب کچھ درگزر کرکے آگے بڑھو اور اپنا راستہ خود بناؤ۔

Advertisement

اداکار کے مطابق اس مشکل وقت میں میری والدہ نے میرا بہت ساتھ دیا، وہ میری ہیرو بن کر سامنے آئیں، اُنہوں نے مجھے سمجھایا کہ فلموں کے بجائے حقیقی زندگی میں کسی کے لیے ہیرو بنو، میری والدہ نے مجھ سے کہا کہ تم کسی ایسے شخص کو تلاش کرنا شروع کرو جس کے لیے تُم ہیرو بن سکو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر