اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اکشے کمار
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ کہ میں نے مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘آج’ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس فلم سے پہلے تک میرا نام ‘اکشے کمار’ نہیں بلکہ راجیو بھاٹیہ تھا جو کہ میں نے فلم کے ہیرو کے نام سے متاثر ہوکر تبدیل کرلیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ہیرو کمار گورو سے اُن کا فلمی نام پوچھا تھا جس پر اداکار نے بتایا کہ فلم میں اُن کا نام اکشے ہے، پھر میں نے اُن سے کہا کہ میں اپنا نام اکشے ہی رکھنا چاہتا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ اس طرح مجھے اپنی پہلی فلم سے اپنا نام اکشے ملا اور میرا خیال ہے کہ بہت کم لوگ ہی یہ جانتے ہوں گے کہ میرا اصل نام راجیو ہے۔
اداکار نے کہا کہ راجیو ایک اچھا نام ہے اور مجھے لگتا ہے کہ شاید میرا نام راجیو گاندھی کے نام پر رکھا گیا تھا لیکن میں نے یہ نام تبدیل کردیا۔
اکشے کمار نے بتایا کہ جب میرے والد کو نام تبدیل کرنے سے متعلق معلوم ہوا تو اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تمہیں کیا ہوا ہے؟ تم اپنا نام کیوں تبدیل کررہے ہو؟
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد کو وہی بتایا کہ میری پہلی فلم میں ہیرو کا نام اکشے تھا اس لیے میں یہی نام رکھوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
