Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں انسانی حقوق کے کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتا ہوں، شاہ رخ خان

Now Reading:

میں انسانی حقوق کے کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتا ہوں، شاہ رخ خان
شاہ رخ خان

میں انسانی حقوق کے کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتا ہوں، شاہ رخ خان

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں انسانی حقوق کے کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتا ہوں۔

ماضی میں لندن کے کالج آف ریگولیشن کی جانب سے انسان دوست شخصیت ہونے پر ملنے والی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکار شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میرا یہ عقیدہ ہے کہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد خاموشی اور باوقار انداز میں کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ سب کو بتا کر کسی کی مدد کرتے ہیں تو پھر وہ خیراتی کام بے معنی ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے  یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ میں بطورِ مشہور شخصیت اپنی حیثیت کو ایسے مقاصد حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکوں جن سے مجھے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ میں خواتین کو بااختیار بنانے، پسماندہ افراد کی بحالی اور بنیادی انسانی حقوق کے کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتا ہوں۔

Advertisement

اداکار کا کہنا تھا کہ میرا یہ پختہ یقین ہے کہ دنیا میں بے شمار لوگوں سے ملنے والی محبت کی وجہ سے آج میں جس مقام پر ہوں تو اس کے بدلے میں مجھے بھی ان لوگوں کے لیے کام کرنا ہے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان نے میر فاؤنڈیشن کے نام سے اپنی ایک غیر منافع بخش تنظیم بھی قائم کی ہے جو بنیادی طور پر تیزاب حملے کے متاثرہ لوگوں  کی مدد کرتی ہے اور اس  کے علاوہ اس تنظیم کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر