
اداکارہ بننے کے بعد میرے اہلِ خانہ کو مجھ پر فخر ہے، ماہرہ خان
پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اداکارہ بننے کے بعد میرے اہلِ خانہ کو مجھ پر فخر ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا کہ میری پیدائش کراچی میں ہوئی اور میں نے او لیول تک تعلیم بھی یہیں حاصل کی، اس کے بعد میں اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا چلی گئی مگر وہاں جاکر میں نے مختلف ملازمتیں کرنا شروع کردیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی کی پہلی ملازمت 16 برس کی عمر میں فارمیسی پر کی مگر اس کے باوجود میں نے فلم فیسٹیولز اور شوبز کے دیگر پروگراموں میں شرکت کر کے بطور والنٹیئر کام کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں امریکا میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث پاکستان آئی تو میں نے بطور ویڈیو جوکی (وی جے) کام کا آغاز کیا اور جلد ہی مجھے اس کام میں مزہ آنے لگا اور پھر میں نے امریکا جانے کے بجائے پاکستان میں ہی قیام کا فیصلہ کیا اور شادی کرلی، یہاں مجھے شادی کے بعد متعدد ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ میں نے اپنا کیریئر فلم “بول” سے شروع کیا، اگرچہ میں نے فلموں سے اداکاری کا آغاز کیا تاہم مجھے شہرت ٹی وی ڈراموں سے ملی۔
اداکارہ نے کہا کہ شوبز کیریئر میں مجھے تھوڑی سے مشکلات آئیں تاہم اداکارہ بننے کے بعد میرے اہل خانہ کو مجھ پر فخر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر سب سے زیادہ فخر میرے سابق شوہر کو ہے کیونکہ سابق شوہر جانتے ہیں کہ میں نے کتنی محنت کی اور کس طرح اداکاری میں اپنا مقام بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News