فرحان اختر کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت کی بھی رنبیر کپور کی فلم “اینیمل” پر تنقید
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکار رنبیر کپور کی فلم “اینیمل” پر کڑی تنقید کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فیملی کرائم ڈرامہ فلم اینیمل پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی جس طرح کی فلمیں آپ دیکھ لیجیے، باکس آفس پر کیا طوفان مچاتی ہیں، ان فلموں کو دیکھ کر لگتا ہے کہاں سے نکل رہے ہیں یہ لوگ تالیاں اور سیٹیاں مارنے۔
ان کا کہنا تھا کہ کلہاڑی لیکر لڑکے نکلے اور قتل و غارت گیری مچا رہے ہیں، انکو کوئی لا اینڈ آرڈر نہیں پوچھ رہا ہے۔
کنگنا رناوت نے کہا کہ کہ فلم میں مشین گن لیکر وہ اسکول میں جاتے ہیں، جیسے نہ تو پولیس موجود ہیں اور نہ ہی اسکے کوئی نتائج ہونگے۔ بتایے، یوں لگتا ہے کہ لا اینڈ آرڈر مر گیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ تشدد کا یہ عالم ہے کہ لاشوں کے ڈھیر لگا دیے اور یہ سب کچھ کیوں؟ صرف تفریح کے لیے؟
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہ تو عوامی فلاح کا کام ہے اور نہ ہی سرحدوں کا تحفظ، یہ سب کچھ صرف تفریح کے لیے کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرحان اختر کی رنبیر کپور کی فلم “اینیمل” پر کڑی تنقید
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
