
امریکی اداکار میتھیو پیری کی موت کا معاملہ، 2 ڈاکٹروں سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد
امریکی اداکار میتھیو پیری کی موت کے کیس میں 2 ڈاکٹروں سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرگ انفورسمنٹ کے ایڈمنسٹریٹر پانچوں افراد طاقتور نشہ آور دوا ’کیٹامائن‘ کی سپلائی کے مرتکب تھے ۔
پانچوں ملزمان میں سے ہر ایک نے غلط طریقے سے کیٹامائن تجویز کرنے، فروخت کرنے یا انجیکٹ کرنے میں کردار ادا کیا تھا جو اداکار کی موت کا سبب بنا۔
یاد رہے کہ امریکی ٹی وی شو’فرینڈز’کے اداکار میتھیو پیری اکتوبر 2023 میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
میتھیوپیری اس وقت 54 برس کے تھے اور وہ ٹی وی شو ‘فرینڈز’ میں چینڈلر کے کردار سے مشہور ہوئے تھے۔
میتھیو پیری امریکی ٹی وی شو کے ‘فرینڈز’ میں طنزیہ اور عقلمندانہ کردار کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک تھے۔
ٹی وی شو 1994 سے 2004 تک 10 سیزن تک چلا تھا اور اس ٹی وی شو نے نوے کی دہائی میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News