Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسر حسین اداکار ہمایوں سعید کے دفاع میں سامنے آ گئے

Now Reading:

یاسر حسین اداکار ہمایوں سعید کے دفاع میں سامنے آ گئے

یاسر حسین اداکار ہمایوں سعید کے دفاع میں سامنے آ گئے

اداکار، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان یاسر حسین سینئر اداکار ہمایوں سعید کے دفاع میں سامنے آ گئے ہیں۔

چند روز قبل اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں فردوس جمال نے کہا تھا کہ میری نظر میں ہمایوں سعید ایک اچھے اداکار نہیں ہیں، انڈسٹری میں اُن سے بہتر اور باصلاحیت اداکار بھی موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمایوں سعید کو بہت وسائل دیے ہیں، اُنہیں پلیٹ فارمز ملے ہیں اور اُنہوں نے چند اچھے ڈراموں میں کام کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اُنہیں پسند کرتے ہیں

انہوں نے کہا تھا کہ ہمایوں سعید اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، وہ اپنے سے کسی اچھے اداکار کو آگے نہیں آنے دیتے۔

اس تنقید کے بعد یاسر حسین پاکستانی ٹی وی میزبانوں پر برس پڑے۔

Advertisement

یاسر حسین نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں جاری ایک پیغام میں کہا کہ مجھے ہمایوں سعید بہت پسند ہیں، وہ ہماری فلم انڈسٹری کے بڑے اسٹار ہیں لیکن میری نظر میں فردوس جمال صاحب بھی کمال اداکار ہیں۔

8

انہوں نے ٹی وی میزبانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس عُمر میں فردوس جمال کو شوز میں بُلا کر اُن سے خاص قسم کے متنازعہ سوال پوچھنا مناسب بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی بار فردوس جمال سے اسٹام پیپر پر لکھوا لیں کہ وہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں اور پھر اُنہیں بخش دیں۔

یاسر حسین کا یہ پیغام اداکار ہمایوں سعید نے یاسر حسین کی اسٹوری اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہاں! یہ پیغام تمام میزبانوں کے لیے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر