Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنی عمر کو سامنے رکھتے ہوئے خاص قسم کے کردار کرنا چاہتا ہوں، شاہ رخ خان

Now Reading:

اپنی عمر کو سامنے رکھتے ہوئے خاص قسم کے کردار کرنا چاہتا ہوں، شاہ رخ خان

اپنی عمر کو سامنے رکھتے ہوئے خاص قسم کے کردار کرنا چاہتا ہوں، شاہ رخ خان

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں اپنی عمر کو سامنے رکھتے ہوئے کچھ خاص قسم کے کردار کرنا چاہتا ہوں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کنگ خان نے بتایا کہ میری عُمر 50 سال سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس عُمر میں مجھے اپنے کام سے طویل چھٹی کی ضرورت تھی تاکہ میں مستقبل میں بہتر طریقے سے کام کرسکوں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر لوگوں کی طرح میں بھی کورونا وائرس کے دنوں میں فارغ تھا تو اس دوران، میں سب کو اطالوی پکوان سیکھنے اور ورزش کرنے کا مشورہ دیتا تھا، میں خود بھی اپنی ورزش پر توجہ دیتا تھا اور عالمی وبا کے دنوں میں میری باڈی بھی بن گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بڑے اسٹار کے لیے فلمی دُنیا سے چار سے پانچ سال کا وقفہ بہت زیادہ ہوتا ہے، اس عرصے میں مداحوں نے مجھے بہت یاد کیا اور مداحوں کی یاد مجھے فلمی دُنیا میں واپس کھینچ لائی۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ میرے دفتر کے ایک ملازم نے مجھے فلم ‘کنگ’ کا موضوع دیا، اب مجھے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا ہے، فلم کے لیے اپنا وزن کم کرنا ہے اور اپنی ظاہری شخصیت پر بھی خاصی توجہ دینی ہے۔

Advertisement

اداکار نے اپنی روٹین کے بارے میں بتایا کہ میں صبح 5 بجے سوتا ہوں اور اگر میری فلم کی شوٹنگ چل رہی ہو تو میں صبح 9 یا 10 بجے اُٹھ جاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں فلم کی شوٹنگ کے دنوں میں رات کے 2 بجے گھر آتا ہوں، گھر آنے کے بعد لازمی غسل کرتا ہوں اور پھر 30 منٹ تک ورزش کرتا ہوں جبکہ میں پورے دن میں صرف ایک وقت کا کھانا کھاتا ہوں۔

خیال رہے کہ فلم ”کنگ“میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اُن کی بیٹی اداکارہ سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں جبکہ فلم میں ابھشیک بچن منفی کردارادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر