
ہمایوں سعید کو میرے ساتھ بطورِ ہیرو کاسٹ کیا جاتا تھا، عتیقہ اوڈھو
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ ماضی کے ڈراموں میں ہمایوں سعید کو میرے ساتھ بطورِ ہیرو کاسٹ کیا جاتا تھا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف و سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کی عمر میں زمین و آسمان کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود ڈرامہ سیریل ‘جینٹلمین’ میں دونوں کو بطورِ ہیرو ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ماضی کے ڈراموں میں ہمایوں سعید کو میرے ساتھ بطورِ ہیرو کاسٹ کیا جاتا تھا لیکن آج اس عُمر میں ہمایوں کو آدھی عمر کی لڑکی کیساتھ ہیرو بنا کر دکھایا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم مانتے ہیں کہ ہمایوں سعید نے اس عُمر میں بھی اپنی جسامت اور شخصیت کا برقرار رکھا ہوا ہے لیکن یہ حقیقت کوئی نہیں جھٹلا سکتا کہ اُن کی عُمر زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین اداکار ہمایوں سعید کے دفاع میں سامنے آ گئے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News