Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی اب زندگی بسر کرنے کے لائق نہیں رہا، مریم نفیس

Now Reading:

کراچی اب زندگی بسر کرنے کے لائق نہیں رہا، مریم نفیس

کراچی اب زندگی بسر کرنے کے لائق نہیں رہا، مریم نفیس

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ کراچی اب زندگی بسر کرنے کے لائق نہیں رہا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کرپٹ اور جھگڑالو ہیں، سب اپنے مفاد کے لیے ایک دوسرے سے جھوٹ بولتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر کسی کو کوئی کام کروانا ہے تو اس کے لیے میرٹ نہیں دیکھا جاتا، ہم صرف مہنگائی کا رونا روتے ہیں جبکہ ہمارے ملک کو مہنگائی سے بڑے بڑے مسائل کا سامنا ہے لیکن ہم لاعلم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت بین الاقوامی سظح پر مسائل سے دو چار ہے، معیشت تباہ حال ہے، ہمیں صرف مہنگائی کا سامنا نہیں ہے بلکہ ملک کے اندر کئی سنگین مسائل ہیں، جن میں سیاسی عدم استحکام، بچوں کا اغواء برائے تاوان، بچوں اور نوجوان لڑکیوں سے ہراسانی کے واقعات، جنسی زیادتی کے واقعات، گھریلو تشدد، شرحِ ناخواندگی، صحت کے مسائل وغیرہ شامل ہیں۔

مریم نفیس نے کہا کہ اس وقت کراچی کا شمار رہائش کے لیے دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہوتا ہے، مجھے کراچی پہلے ہی پسند نہیں لیکن اب یہ شہر زندگی بسر کرنے کے لائق بھی نہیں رہا۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہاں کے عوام برے ہیں بلکہ یہاں انفرااسٹرکچر، ٹریفک، شجرکاری کے مسائل ہیں، اسٹریٹ کرائم عروج پر ہے اور عوامی رویہ بھی سمجھ سے بالا تر ہے، کوئی اس شہر کو اپنا مانتا ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہوں کیونکہ مردوں نے پاکستان کو خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول بنا رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر