
اے آر رحمان کو کمتر سمجھ کر اُن کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا، الکا یاگنک
معروف بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک نے کہا ہے کہ انہوں نے ماضی میں عالمی شہرت یافتہ بھارت کے نامور گلوکار اے آر رحمان کو کمتر سمجھ کر اُن کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکارہ الکا یاگنک نے بتایا کہ میں ممبئی میں تھی اور مجھے چنئی سے فون آیا کہ اے آر رحمان نامی نیا موسیقار کسی فلم کے لیے میوزک کمپوز کررہا ہے تو وہ اس پراجیکٹ میں کمار سانو اور میرے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے۔
انہوں نے کہا کہ اُس دوران مجھے ممبئی میں کئی پُرانے موسیقاروں کے ساتھ بھی کام کرنا تھا جس کے لیے تاریخیں بھی بُک تھیں، میں اے آر رحمان کی وجہ سے پُرانے موسیقاروں کو منع نہیں کرسکتی تھی لہٰذا میں نے اے آر رحمان کو صاف انکار کردیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اُس کے بعد اے آر رحمان نے گلوکار کمار سانو سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے یہ بھی کہہ کر انکار کردیا تھا کہ پتا نہیں یہ نیا موسیقار کون ہے، ہم اس کے ساتھ کام کیوں کریں۔
الکا یاگنک نے کہا کہ میں نے اور کمار سانو نے اے آر رحمان کو کمتر سمجھ کر اُن کے ساتھ کام کرنے سے انکار تو کردیا تھا لیکن جب بعد میں، میں نے اُن کی موسیقی سُنی تو مجھے اپنے فیصلے پر بہت پچھتاوا ہوا کیونکہ اے آر کی آواز بہت خوبصورت تھی۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میرا دل چاہ رہا تھا کہ میں اپنا سر دیوار میں ماروں کیونکہ میں نے اے آر رحمان کے ساتھ کام کرنے کا سُنہرا موقع ضائع کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اُس کے بعد، جب پہلی بار میری اور اے آر رحمان کی ملاقات ہوئی تو اُنہوں نے شکوہ کیا کہ آپ نے میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا، یہ سُن کر مجھے بہت شرمندگی ہوئی، مجھے خود پر غصہ آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ، میں نے اے آر رحمان کے ساتھ بہت کام کیا ہے لیکن میری طرف سے وہ پہلا انکار، ہمیشہ میرے دل میں چُبن کی طرح رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News