Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذہنی صحت ہر کسی کا مسئلہ ہے، ایسے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے؛ نادیہ افگن

Now Reading:

ذہنی صحت ہر کسی کا مسئلہ ہے، ایسے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے؛ نادیہ افگن

ذہنی صحت ہر کسی کا مسئلہ ہے، ایسے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے؛ نادیہ افگن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ ذہنی صحت ہر کسی کا مسئلہ ہے ہمیں ایسے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

حال ہی میں معروف و سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ستمبر خودکشی سے بچاؤ کی تدابیر کا عالمی مہینہ ہے، اس لیے اس مہینے خصوصی طور پر اپنے ارد گرد ڈپریشن، اضطراب اور ذہنی مسائل کے شکار افراد پر نظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ سماج میں بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو کئی مسائل سے گزر رہے ہیں، انہیں اپنی ذہنی صحت سے متعلق بھی کچھ علم نہیں، ایسے افراد پر نظر رکھنے اور ان کی بات سننے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذہنی مسائل کے شکار افراد کی باتوں پر بُرا منانے کے بجائے ان کی باتوں کو آرام سے سنیں اور پھر ان کی تشنگی اور ذہنی حالت کو دیکھتے ہوئے ان کی مدد کریں۔

نادیہ افگن نے کہا کہ ذہنی مسائل کے شکار افراد، دوستوں اور اہل خانہ کو دیکھ کر ان سے بات کریں، انہیں یقین دلائیں کہ وہ تنہا نہیں ہیں، آپ کا ایک لفظ بھی انہیں ہمت دے سکتا ہے۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ذہنی صحت ہر کسی کا مسئلہ ہے اور ہم میں سے ہر کسی کی ذہنی صحت بلواسطہ یا بلاواسطہ متاثر ہو رہی ہے، اس لیے ایسے مسائل کو سمجھنے اور ایک دوسرے کا سہارا بننے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذہنی مسائل کے شکار افراد کو ایسی محفوظ جگہ فراہم کرنے کی ضرورت ہے، جہاں وہ اپنے خوف سے بالاتر ہو کر اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں اور اپنے مسائل بیان کر سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر