
لوگوں نے اتنا بدنام کیا ہوا ہے کہ میری شادی نہیں ہو پارہی، کنگنا رناوت
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اتنا بدنام کیا ہوا ہے کہ میری شادی نہیں ہو پارہی۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک بھارتی شو میں شرکت کی جہاں ان سے پوچھا گیا کہ وہ شادی سے متعلق کیا رائے رکھتی ہیں؟ آیا وہ کسی سیاستدان کو شادی کیلئے منتخب کریں گی یا کسی اداکار کو؟
سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق میرے خیالات بہت اچھے ہیں، میرا ماننا ہے کہ ہر انسان کو ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بچے ہونے چاہیے لیکن مجھے لوگوں نے اتنا بدنام کیا ہوا ہے کہ میری شادی نہیں ہونے دیتے، صرف عدالتی کیسز ہی اتنے ہیں، جیسے ہی کسی سے رشتے کی بات چلتی ہے تو پولیس گھر آجاتی ہے اور اٹھاکر لے جاتی ہے۔
اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ ایک بار تو ہونے والے ساس سسر گھر آئے ہوئے تھے کہ عدالت سے پیشی کا حکم آگیا یہ دیکھ کر سسرال والے بھاگ گئے۔
بعد ازاں اداکارہ نے اپنی ہی بات سے انکار کرتے ہوئے اسے مذاق قرار دے دیا اور کہا کہ یہ بھی ایک سائیڈایفیکٹ ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News