
میرا منفرد فیشن سینس لوگوں کو عجیب لگتا ہے، علیزے شاہ
پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ میرا منفرد فیشن سینس لوگوں کو عجیب لگتا ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ “مجھے پتہ ہے کہ پاکستانی ہونے کے ناطے میرا منفرد فیشن سینس لوگوں کو عجیب لگتا ہے، مگر یہ میرا مسئلہ نہیں۔”
علیزے شاہ نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ “میں ایک پبلک فگر ہوں، پبلک پراپرٹی نہیں لہٰذا اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں!”
انہوں نے لکھا کہ “مجھے ان پر ترس آتا ہے جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ شاید انہیں خود کبھی پیار نہیں ملا۔”
اداکارہ نے لکھا کہ “آپ سب پاکستانی اداکاراؤں کو فلموں میں چھوٹی سی چولی اور لہنگا پہنے دیکھنا پسند کرتے ہیں اور انجوائے کرتے ہیں مگر جب ہم اپنی پسند کا کچھ پہنتے ہیں تو آپ تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں۔”
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News