Advertisement
Advertisement
Advertisement

سارہ خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں

Now Reading:

سارہ خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں
سارہ خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں

سارہ خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں

سارہ خان کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں ہے، ان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سب سے خوبصورت اور بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

سارہ خان ہمیشہ ایک اچھے اسکرپٹس کے انتخاب کرتی ہیں، اب تک کئی لازوال کردار ادا کر چکی ہیں، سارہ خان اپنے خوش لباس ہونے کی وجہ بھی کافی شہرت رکھتی ہیں، اس کے علاوہ اپنے خاندان کے ساتھ محبت کے اظہار اور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، جیسے اپنے سفر کے بارے میں ، شاپنگ اور یہ کہ ان کے شوہر فلک شبیر ان سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

ان کا زیادہ تر وقت لندن میں گرتا ہے، تاہم اس بار انہوں نے ہم ایوارڈز میں شرکت نہیں کی اور ان کے مداح یہ جاننے کے لیے متجسس تھے کہ آخر اس کی وجہ کیا تھی۔

سارہ خان نے لندن میں ایک چیریٹی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اپنی بیٹی عالیانہ کی وجہ سے ایوارڈ شو میں شرکت نہیں کر سکیں۔

Advertisement

سارہ خان نے کہا کہ عالیانہ لندن میں اسکول جاتی ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا معمول خراب ہو، اسی لیے انہوں نے شو میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین ان کی اس بات پر کافی تنقید کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہیں کسی بھی ڈرامے میں ایوارڈ کے لیے  نامزد نہیں کیا گیا ہوگا اسی لیے انہوں نے اس ایوارڈ میں شرکت نہیں کی، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ بچی ایم بی بی ایس کے فائنل امتحان دے رہی تھی اسی لیے انہوں نے ایوارڈ شو میں شرکت نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر