
بچپن میں ہی قرآن حفظ کرلیا تھا، گلوکار بلال سعید
عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار بلال سعید نے کہا ہے کہ میں نے بچپن میں ہی قرآن حفظ کرلیا تھا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف پاکستانی گلوکار بلال سعید نے بتایا کہ بچپن میں مدرسے کی وجہ سے گھر سے بھی بھاگنے کی کوششیں کرچکا ہوں کیونکہ گھر والے زبردستی اور باقاعدگی سے مدرسے بھیجتے تھے اور میں چھٹی کا ارادہ رکھتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ لیکن مدرسے کے بچوں کو چھٹی کی اجازت نہیں ہوتی لہٰذا گھر سے مدرسے کا کہہ کر گیمنگ سینٹر چلا جاتا تھا اور وہاں انجوائے کرتا تھا لیکن جلد ہی مدرسے کے حافظ صاحب نے بچے گھر بھیج کر یہ بتانا شروع کردیا میں کس کس روز مدرسے سے غائب رہتا ہوں جس کے بعد عاجز آکر گھر چھوڑنے کی خواہش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب یہ بھی ممکن نہ ہوسکا تو مدرسے کے حافظ صاحب کو تنگ کرنے لگا، حافظ صاحب کا کھانا مدرسے کے کچن سے ان کے پاس تک لے جانے کی ذمہ داری میری تھی اور میں اس دوران انہیں تنگ کرنے کیلئے ان کے کھانے میں مرچیں ڈال دیتا تھا، یہی نہیں کئی بار ان کے جوتوں میں گندگی بھی ڈال دی تھی۔
بلال سعید نے کہا کہ اس بات کا کریڈٹ میرے والد کو جاتا ہے جنہوں نے مجھے موسیقی کی اجازت اس لیے دی کہ میں زندگی کے کسی مقام پر یہ نہ محسوس کروں کہ انہوں نے مجھے محروم رکھا۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ پھر جب موسیقی کی طرف آگیا تو سیالکوٹ (آبائی گھر) ہی جانا چھوڑدیا، میں ڈرتا ہوں کہ وہاں حافظ صاحب نہ مل جائیں اور دیکھتے ہی یہ نہ کہیں تمہیں تو میں نے حافظ قرآن بنایا تھا تم اس موسیقار کیسے بن گئے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News