Advertisement
Advertisement
Advertisement

روحانی تسکین اور لوگوں کی مدد نے ڈپریشن سے نکلنے میں مدد کی، ماہرہ خان

Now Reading:

روحانی تسکین اور لوگوں کی مدد نے ڈپریشن سے نکلنے میں مدد کی، ماہرہ خان
بھارت میں فلم کے پوسٹر سے ہٹائے جانے پر ماہرہ خان کا ردعمل

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ روحانی تسکین اور لوگوں کی مدد نے انہیں ڈپریشن سے نکلنے میں مدد کی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ لوگ ڈپریشن سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہونے کے وقت شرمندگی محسوس نہ کریں اور لوگوں سے بات کریں۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے مشکل وقت دیکھا اور پھر اپنی بیماری پر بات کرتے ہوئے لوگوں سے مدد کی اپیل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ذہنی مسائل اور ڈپریشن کا شکار ہوں، ایسے افراد کو شرمندگی کو چھوڑ کر نہ صرف ڈاکٹرز اور ماہرین کے پاس جانا چاہیے بلکہ اپنے ارد گرد موجود لوگوں سے بھی بات کریں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ذہنی صحت کے بارے میں سطحی طور پر بات کرنا آسان ہے لیکن اس کی گہرائی میں جانا اور اسے سمجھنا مشکل ہے۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ’ڈپریشن‘ شرمندگی نہیں بلکہ بیماری ہے، جس کا علاج موجود ہے، اس کی ادویات ہیں اور اسے بہتر بنانے کے لیے ماہرین بھی ہیں، اس لیے ہر کسی کو اس پر بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپریشن ایک کیمیائی عدم توازن ہے، ڈپریشن ہونے کے اسباب ضرور ہوتے ہیں لیکن ڈپریشن سمیت دیگر تمام ذہنی صحت کے مسائل بیماریاں ہیں اور ان کے لیے دوائیں اور علاج دستیاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ان کی حالت بہت زیادہ خراب تھی تو ادویات نے ہی ان کی سب سے زیادہ مدد کی، اس کے بعد روحانی تسکین اور لوگوں کی مدد نے انہیں ڈپریشن سے نکلنے میں مدد فراہم کی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ڈپریشن کے وقت وہ ہر وقت دعائیں مانگتی رہتی تھیں، خدا کے قریب ہوگئی تھیں جبکہ مشکل وقت میں انہیں ان کے بہترین دوستوں، اہل خانہ اور بیٹے کی مدد بھی حاصل رہی۔

اداکارہ نے ’سپورٹ سسٹم‘ کو ڈپریشن کے لیے بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن جیسے مسائل کے بارے میں کھل کر بات کرنا ضروری ہے اور ذہنی صحت اور اس کے بارے میں بات کرنے سے شرمندگی کو دور کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اب 40 سال کی عمر کو چھو رہی ہیں، ایسے میں وہ بشریٰ انصاری اور عتیقہ اوڈھو سے متاثر ہیں جو کہ اپنی ماں کی ذمہ داریاں نبھانے کے بعد بھی شوبز سمیت تمام شعبہ جات میں متحرک ہیں اور ساتھ ہی اپنی صحت کا بھی خیال رکھ رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر