
سوشل میڈیا پر شوبز کی دوستیاں دکھاوا اور دھوکہ ہیں، آمنہ ملک
معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان آمنہ ملک کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر شوبز کی دوستیاں دکھاوا اور دھوکہ ہیں۔
معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان آمنہ ملک نے ’بول ٹی وی‘ پر اپنے مارننگ شو کے دوران ایک موقع پر شوبز انڈسٹری کی دوستیوں پر بھی بات کی اور دعویٰ کیا کہ زیادہ تر شخصیات کی دوستیاں دکھاوا ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار ان کا دل چاہتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی اکاؤنٹ بنائیں، جہاں وہ شوبز کی جھوٹی دوستیوں کی کہانیاں شیئر کریں۔
آمنہ ملک نے کہا کہ آج کل شوبز انڈسٹری میں بہت ساری دوستیاں دیکھی جا رہی ہیں اور چل رہی ہیں، رات کے کھانے ایک ساتھ کھائے جا رہے ہیں اور بہت ساری مصروفیات بھی ایک ساتھ گزار کر اس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔ ایسی دوستیاں، رات کے کھانے، مصروفیات ایک ساتھ گزارنا صرف دکھاوا ہیں، یہی لوگ ایک دوسرے کو بھول جاتے ہیں۔
آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو بہن، ماں اور اچھی دوست کہ رہے ہوتے ہیں، ان ہی لوگوں سے الگ الگ ملے تو ایک دوسرے کے خلاف باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ شوبز انڈسٹری کی دوستیوں پر بات کرتے ہوئے کسی کا نام نہیں لینا چاہتیں لیکن سننے والے سمجھ جائیں گے کہ وہ کن کی بات کر رہی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News