عاصم اظہر کب شادی کریں گے؟ گلوکار نے بتادیا
پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے بتادیا ہے کہ وہ کب شادی کریں گے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے بھارتی صحافی کو یوٹیوب پر دیے گئے انٹرویو میں شادی کے معاملے پر بات کی اور کہا کہ جب دونوں کے اہل خانہ چاہیں گے تو ان کی شادی ہوجائے گی۔
انٹرویو کے دوران جب عاصم اظہر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ رواں برس شادی کرنے جا رہے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب ٹال مٹول کردیا اور واضح جواب نہیں دیا۔
عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ دیسی گھرانوں میں جب اہل خانہ چاہتے ہیں بچوں کی شادیاں ہو جاتی ہیں، اس لیے وہ 2025 میں اپنی شادی ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کچھ نہیں کہ سکتے۔
واضح رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے مارچ 2022 میں منگنی کی تھی اور گزشتہ کچھ عرصے سے افواہیں ہیں کہ دونوں رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
