Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوناکشی سنہا نے بالی ووڈ میں کام نہ ملنے کی وجہ بتادی

Now Reading:

سوناکشی سنہا نے بالی ووڈ میں کام نہ ملنے کی وجہ بتادی
سوناکشی سنہا

سوناکشی سنہا نے بالی ووڈ میں کام نہ ملنے کی وجہ بتادی

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے بالی ووڈ میں خود کو کام نہ ملنے کی وجہ بتا دی۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم انڈسٹری میں خود کو کام نہ ملنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے حیرت انگیز انکشاف کیے اور اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں وزن بڑھنے کی وجہ سے ہونے والی تنقید اور اس کے نتیجے میں کردار سے محرومی کا واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ان کے جسمانی وزن پر کیے گئے تبصروں نے انہیں شدید متاثر کیا۔

سوناکشی سنہا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ہی دبنگ اداکاری اور خوبصورتی سے کیا تھا لیکن انہیں بھی جسمانی خدوخال اور وزن کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے کیریئر کے ایک ایسے واقعے کا ذکر کیا جب انہیں صرف وزن کی وجہ سے مرکزی کردار نہیں دیا گیا۔

بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک بار میں واقعی ٹوٹ گئی تھی، میں روتے ہوئے گھر واپس آئی کیونکہ مجھے صرف اس لئے مرکزی کردار نہیں دیا گیا کہ میرا وزن زیادہ تھا، اس واقعے نے انہیں اتنا متاثر کیا کہ وہ خود سے سوال کرنے لگیں کہ خدا نے میرے ساتھ ایسا کیوں کیا؟ مجھے ایسا کیوں بنایا؟

Advertisement

سوناکشی نے بتایا کہ اس وقت وہ اپنی ماسی کے پاس گئیں اور ان کی گود میں لپٹ کر رونے لگیں لیکن پھر اگلے دن دل ہلکا ہونے کے بعد سب کچھ ٹھیک لگنے لگا۔

سوناکشی نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے اس تجربے سے بہت کچھ سیکھا اور اب وہ اپنی خود اعتمادی کو کسی بھی تنقید سے بالاتر سمجھتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر