مشہور زمانہ فلم ’ہیرا پھیری‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری
مشہور زمانہ فلم ’ہیرا پھیری‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے پریہ درشن کو 68ویں سالگرہ کی مبارکباد دی اور انہیں فلموں میں ماسٹر پیس بنانے والا قرار دیا۔
جواب میں پریہ درشن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا: “شکریہ اکشے کمار! بدلے میں، میں آپ کو ایک تحفہ دینا چاہتا ہوں۔ میں ‘ہیرا پھیری 3’ بنانے کے لیے تیار ہوں۔ کیا آپ، @suniel.shetty اور @pareshrawalofficial تیار ہیں؟”
سنیل شیٹی نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا:”ہیرا پھیری اور پوچھ پوچھ!!! چلیں کرتے ہیں #HeraPheri3″
ہیرا پھیری (2000) اور اس کے سیکوئل پھر ہیرا پھیری (2006) نے شائقین کے دل جیت لیے تھے۔ مداحوں کو سالوں سے تیسرے حصے کا انتظار تھا، اور اب پریہ درشن کی واپسی کے ساتھ، یہ امیدیں پھر سے جاگ گئی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
