
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ میں اداکاری کے وہ جوہر دکھائے جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فلوریڈا نے بہترین فیچر فلم کے اعزاز کے لیے ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کا انتخاب کیا جبکہ اس فلم کی مرکزی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی بہترین اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی کانز فلم فیسٹیول میں یمنیٰ زیدی کی فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ نے 2 اعزاز اپنے نام کیے تھے۔
یمنیٰ زیدی کی یہ فلم گزشتہ برس 26 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکارہ نے ایک کرکٹر کا کردار ادا کیا ہے جس کے لیے کرکٹ سب کچھ ہوتا ہے۔
یہ فلم رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی پیشکش ہے جبکہ اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے تحریر کیا ہے۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، عدنان صدیقی، محمد فواد خان، عثمان خان، احتشام الدین، فریال محمود، امِ ہانی طہٰ سمیت دیگر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News