
معروف امریکی اداکارہ 39 سال کی عمر میں چل بسیں
معروف امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ 39 سال کی عمر میں چل بسیں۔
امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ بفی دی ویمپائر سلیئر اور گوسپ گرل جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی نمایاں کارکردگی کے لیے جانی جاتی تھیں۔
پولیس کے مطابق بدھ کی صبح 8 بجے نیویارک سٹی میں امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ کے اپارٹمنٹ سے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی جہاں انہیں بے ہوش پایا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ طبی عملے نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی تھی، ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا شبہ نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی اداکارہ مشیل نے حال ہی میں جگر کی پیوند کاری کروائی تھی اور ممکن ہے کہ ان کی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہو، تاہم موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے طبی معائنہ جاری ہے۔
اداکارہ کی اچانک موت پر ساتھی فنکاروں اور دوستوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، گوسپ گرل میں ان کے ساتھی اداکار ایڈ ویسٹ وِک نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس ناک خبر ہے۔
واضح رہے کہ مشیل ٹریچٹن برگ نے 3 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور دی ایڈونچرز آف پیٹ اینڈ پیٹ اور آل مائی چلڈرن جیسے شوز میں کام کیا۔
1996 میں انہوں نے ہیریئٹ دی اسپائی میں مرکزی کردار ادا کیا جبکہ 2000 سے 2003 تک وہ بفی دی ویمپائر سلیئر میں ڈان سمرز کے کردار میں نظر آئیں اور گوسپ گرل میں انہوں نے جارجینا اسپرکس کا کردار نبھایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News