
مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مہوش حیات کو اپنی فیملی کے ہمراہ مسجد الحرام میں دیکھا جاسکتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مہوش حیات نے حجاب اور عبایا پہنا ہوا ہے اور وہ خانہ کعبہ کی جانب رُخ کر کے دعا مانگتی نظر آرہی ہیں جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی والدہ رُخسار حیات بھی موجود ہیں۔
اداکارہ مہوش حیات نے یہ ویڈیو مداحوں کے ساتھ اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کی ہے۔
مہوش حیات کی عمرے کی ادائیگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر مداح انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News