پاکستان کیخلاف ویرات کوہلی کی سنچری پر انوشکا شرما خوشی سے نہال
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما خوشی سے نہال ہوگئیں۔
ویرات کوہلی کی شاندار بلے بازی پر ان کی اہلیہ اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کوہلی کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ میں دل اور ہاتھ جوڑنے کا ایموجی بھی شیئر کیا۔
گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ویرات کوہلی نے اس میچ میں پاکستان کے خلاف چوتھی اور اپنے ون ڈے کریئر کی 51 ویں سنچری اسکور کی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کیے، تاہم ویرات کوہلی یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے بیٹر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
