
مجھے عالیہ یا دیپیکا کے ساتھ کسی فلم کی آفر نہیں ہوئی، منیب بٹ
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ مجھے عالیہ بھٹ یا دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی فلم کی آفر نہیں ہوئی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار منیب بٹ نے بالی وڈ کی صفِ اوّل کی اداکاراؤں عالیہ بھٹ اور دپییکا پڈوکون کے ساتھ فلم آفر ہونے کی حقیقت بیان کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کی خبریں محض افواہ ہیں، مجھے عالیہ بھٹ یا دپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے ایک انڈین پنجابی فلم کی پیشکش ہوئی تھی جس میں پاکستانی اور انڈین فنکاروں کو کاسٹ کرنا تھا لیکن یہ فلم پروڈکشن کے مرحلے میں نہیں جا سکی۔
منیب بٹ نے انڈین پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی خوبصورت ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف ہونی چاہیے۔
ادکار نے مزید کہا کہ میری اہلیہ ایمن خان پڑھی لکھی اور سمجھ دار ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ مردوں کے لیے خواتین اداکاروں کی تعریف کرنا ایک عام بات ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News