گووندا اور سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش
بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی 37 سال بعد طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے اور وہ طلاق کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
ان افواہوں میں 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کی ممکنہ مداخلت کا بھی ذکر کیا جا رہا ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ گووندا کے قریب آگئی ہیں۔
گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی تقریباً چار دہائیوں پر محیط ہے اور ان کی ذاتی زندگی اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔
اب تک گووندا یا سنیتا آہوجا کی جانب سے اس معاملے کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے جس کی وجہ سے ان کے مداح اور انڈسٹری کے لوگ بے چینی سے کسی وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
