
کیا نمرہ خان دوسری شادی کررہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا
پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نمرہ خان نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوش خبری سنا دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ بھائی صاحب! آپ کب شادی کر رہی ہیں؟
سوشل میڈیا صارف کے سوال کا ان ہی کے انداز میں جواب دیتے ہوئے اداکارہ نمرہ خان نے لکھا کہ ’’جلد بہن جی‘‘۔
نمرہ خان کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سوالات کی بوچھاڑ کردی اور اکثریت نے دلہا سے متعلق جاننا چاہا۔
واضح رہے کہ اپریل 2020 میں نمرہ خان نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے نکاح کا اچانک اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا لیکن ان کی شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی، انہوں نے نکاح کے ایک برس بعد ہی اگست 2021 میں اپنی طلاق کی تصدیق بھی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News