
فیروز خان کا دوسری شادی سے متعلق حیران کن انکشاف
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار فیروز خان نے دوسری شادی سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں اداکار فیروز خان نے برطانیہ میں ایک منعقدہ ایوارڈ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی جیون ساتھی ڈاکٹر زینب سے کیسے ملے تھے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میں نے آپ کو بتایا تھا کہ وہ میری ڈاکٹر تھیں، جس پر ایک صحافی نے کہا کہ دل کی ڈاکٹر تھیں؟
فیروز خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ میرے دل کی ڈاکٹر تھیں اور اب وہ میرے بلوں کی ڈاکٹر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زینب ایک خوبصورت لڑکی ہے، ماشاء اللہ اور میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے اتنا خوبصورت ساتھی دیا ہے، وہ میرے ساتھ ہر اچھے اور بُرے وقت میں کھڑی رہتی ہے۔
واضح رہے کہ فیروز خان کی شادی سیدہ علیزہ سے ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، علیزہ سے اداکار کے دو بچے بھی ہیں۔
تاہم اب فیروز خان ڈاکٹر زینب سے شادی کر چکے ہیں اور خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News