Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

Now Reading:

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

کراچی کی ضلعی عدالت نے نجی بینک میں کروڑوں روپے کے فراڈ کے مقدمے میں گرفتار معروف اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو کروڑوں روپے کے فراڈ کرنے کے مقدمے میں ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ فراڈ میں ملوث مزید لوگوں کو گرفتار کرنا ہے۔

ایف آئی اے نے ملزم کے 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف احمد کو ان کی رہائش گاہ سے نجی بینک میں کروڑوں روپے کے خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا تھا،۔

Advertisement

مقدمہ کے مطابق عاطف احمد خان پر الزام ہے کہ انہوں نے کمپنی کے 80 ملین روپے ذاتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر