
راکھی ساونت کی ہانیہ عامر کو سلمان خان کے ساتھ رشتہ جوڑنے کی تجویز
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اسٹار ہانیہ عامر اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ رشتہ جوڑنے کی تجویز دے دی۔
یہ دلچسپ تجویز اس وقت سامنے آئی جب ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں “ریکگنیشن ایوارڈ” سے نوازا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کی معصومانہ اور تفریحی باتوں کو سراہا اور کہا کہ وہ بہت اچھی ہیں۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے کمنٹ میں راکھی ساونت نے لکھا کہ مجھے ہانیہ بہت پسند ہے، میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لے۔
راکھی ساونت کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا، کچھ صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دیا جبکہ کچھ نے سلمان خان اور ہانیہ عامر کے درمیان عمر کے فرق پر سوال اٹھایا۔
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ راکھی ساونت نے سلمان خان سے متعلق کوئی تجویز دی ہو، اس سے قبل بھی وہ کہہ چکی ہیں کہ سلمان خان کو نئی اور باصلاحیت اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیے بجائے ان ہیروئنز کے جو ان کی حالیہ فلموں میں بار بار نظر آتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News