رشمیکا مندانا ایک فلم کا کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں؟
جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا ایک فلم کیلئے کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں، فوربز انڈیا نے رپورٹ جاری کردی۔
اس تناظر میں فوربس انڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق رشمیکا مندنا صرف ایک باصلاحیت اداکارہ نہیں ہیں بلکہ وہ ملک کی اعلیٰ ترین اور مہنگی اداکارہ بھی ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رشمیکا منڈنا کو فی فلم 10 کروڑ روپے تک کا معاوضہ دیا جا رہا ہے جبکہ ان کے حیدرآباد، بنگلورو، ممبئی اور کورگ کے اپنے گھر میں 70 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ رشمیکا مندانا صرف ٹالی ووڈ نہیں اب بالی ووڈ پر بھی راج کرنے کو تیار ہیں اور عید پر سلمان خان کے ساتھ فلم ’سکندر‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔
رشمیکا مندانا ’پشپا‘ اور ’اینیمل‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں کے بعد بالی ووڈ میں بھی ہدایت کاروں کی پہلی چوائس بن گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
