
حبا سے شادی طے ہونے کے بعد بھی ایک اداکارہ پیچھے پڑی رہیں، آریز احمد کا انکشاف
پاکستان کے معروف اداکار آریز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ حبا بخاری سے ان کی شادی طے ہونے کے بعد بھی ایک اداکارہ ان سے تعلقات اور شادی کے لیے پیچھے پڑی رہیں۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی فنکار جوڑی آریز احمد اور حبا بخاری نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ معاملات پر گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران حبا بخاری نے کھل کر آریز سے پوچھا کہ کیا کسی اداکارہ نے ہماری شادی سے پہلے کبھی آپ کا تعاقب کیا ہے؟
اداکار آریز احمد نے نام ظاہر کیے بغیر اعتراف کیا کہ ایک اداکارہ نے مجھ سے تعلقات میں رہنے کی کوشش کی اور میری شادی فکس ہونے کے بعد بھی وہ مجھ پر ان سے شادی کے لئے دباؤ ڈالتی رہیں۔
اداکار آریز احمد نے کہا کہ اگر میں نے حبا سے شادی نہ کی ہوتی، تب بھی میں نے اس اداکارہ سے شادی نہیں کرتا۔
آریز احمد نے حمل کے دوران حبا کو تنقید کا سامنا کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حاملہ عورت کو کیا کرنا چاہیے؟ اگر وہ اپنے پیٹ کے ساتھ باہر نہیں جاتی ہے تو کیا اسے صرف گھر میں ہی رہنا چاہیے؟
دوسری جانب حبا بخاری نے بھی حاملہ ہونے کے دوران کام کرنے اور فوٹو شوٹ کرنے پر تنقید پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ کیا حمل کوئی بیماری ہے یا کوئی معذوری، جس سے مجھے کام کرنا چھوڑ دینا چاہیے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News