Advertisement
Advertisement
Advertisement

بشریٰ انصاری نے پُرسکون زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھادیا

Now Reading:

بشریٰ انصاری نے پُرسکون زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھادیا

بشریٰ انصاری نے پُرسکون زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھادیا

پاکستان کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے پُرسکون اور خوشگوار زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھادیا۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں مشکل اور ناپسندیدہ حالات سے نمٹنے اور پُرسکون و خوش باش زندگی کے لیے اپنے مداحوں کے ساتھ چند باتیں شیئر کیں۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ اگر زندگی کو پُرسکون اور خوش باش بنانا چاہتے ہیں تو چند باتیں ذہن میں بٹھالیں، جو چیزیں آپ کے پاس ہیں ان پر خوش ہوں اور جو دسترس میں نہیں اُن پر افسوس اور رنجیدہ نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بدتمیزی کرے تو جواب دینے کے بجائے صبر سے کام لیں اور وقت کا انتظار کریں، آپ سے بدتمیزی کرنے والے خود نادم ہوں گے، کوئی ناراض ہوجائے تو خود جا کر معافی مانگیں اور رشتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

بشریٰ انصاری نے دوسروں کے جذبات اور احساسات کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت تک سکون سے نہیں سوتی جب تک مجھے یقین نہ ہو جائے کہ کسی دوست یا قریبی شخص کو میری کسی بات یا عمل سے تکلیف نہیں پہنچی۔

Advertisement

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر عمل کرلیا جائے تو آپ کی زندگی سکون میں آجائے گی اور کبھی ڈپریشن کا شکار نہیں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر