
ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ کا انداز اپنا کر مداحوں کے دل جیت لیے
مقبولیت میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑنے والی پاکستانی معروف و چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ کا انداز اپنا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
حال ہی میں ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں ان کو اپنے قریبی دوست اور مشہور گلوکارہ یشال شاہد کے ساتھ گھر میں خوشگوار لمحات گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔
ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ کی کاپی کرتے ہوئے بالی ووڈ کے معروف گانے ’تم کیا ملے‘ پر رقص کر کے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ کے انداز میں لمبے پلو والی ساڑھی بھی زیب تن کی اور اپنی آواز میں ’تم کیا ملے‘ گانا بھی گنگنایا۔
مداحوں نے ہانیہ عامر کے اس خوبصورت انداز کو بے حد سراہا اور ان کی سادگی و انداز کو دل سے پسند کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News