Advertisement
Advertisement
Advertisement

اہلیہ کے کار حادثے کے بعد سونو سود نے سیٹ بیلٹ کی اہمیت بتادی

Now Reading:

اہلیہ کے کار حادثے کے بعد سونو سود نے سیٹ بیلٹ کی اہمیت بتادی

اہلیہ کے کار حادثے کے بعد سونو سود نے سیٹ بیلٹ کی اہمیت بتادی

بھارت کے نامور اداکار اور ایکشن ولن سونو سود نے اہلیہ کے حالیہ کار حادثے کے بعد سیٹ بیلٹ کی اہمیت بتادی۔

اداکار سونو سود نے اہلیہ کے کار حادثے کے چند دن بعد اپنے انسٹاگرام پر ایک اہم پیغام جاری کیا جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ سیٹ بیلٹ نہیں تو آپ کا خاندان بھی نہیں، سیٹ بیلٹ باندھیں، چاہے آپ پچھلی سیٹ پر ہی کیوں نہ ہوں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Sonu Sood (@sonu_sood)

Advertisement

ایکشن اسٹار سونو سود نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے ناگپور میں پیش آنے والے حادثے سے کچھ لمحے قبل گاڑی میں سوار تمام افراد نے سیٹ بیلٹ باندھ لی تھی، جس کی وجہ سے وہ سب محفوظ رہے، تاہم گاڑی میں اُس وقت ان کی اہلیہ، اہلیہ کا بھتیجا اور اہلیہ کی بہن بھی موجود تھے۔

اداکار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے اس حادثے سے صرف ایک منٹ پہلے ہی اپنی بہن کو سیٹ بیلٹ پہننے کا کہا تھا یعنی انہوں نے سیٹ بیلٹ پہنی اور اس کے ایک سے دو منٹ بعد ہی حادثہ پیش آگیا اور وہ اس سیٹ بیلٹ کی ہی وجہ سے بچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے حادثے کے بعد ان کی گاڑی کی حالت دیکھ لی لیکن سیٹ بیلٹ نے ان کے پیاروں کی جان بچائی۔

Advertisement

سونو سود نے اس عام روایت کی نشاندہی بھی کی کہ اکثر لوگ، خاص طور پر پچھلی سیٹ پر بیٹھنے والے 100 میں سے 99 لوگ سیٹ بیلٹ نہیں باندھتے۔

اداکار نے اپنے پیغام کے اختتام پر عوام سے اپیل کی کہ چاہے آپ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ہی کیوں نہ بیٹھے ہوں مگر سیٹ بیلٹ ضرور باندھیں تاکہ آپ اور آپ کا خاندان محفوظ رہ سکے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کچھ دن قبل سونو سود کی گاڑی کو ممبئی سے ناگپور ہائی پر خطرناک روڈ حادثہ پیش آیا تھا جس میں ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر