Advertisement
Advertisement
Advertisement

رابعہ انعم کا شوبز ستاروں میں گھریلو تشدد کا انکشاف

Now Reading:

رابعہ انعم کا شوبز ستاروں میں گھریلو تشدد کا انکشاف
رابعہ انعم

رابعہ انعم کا شوبز ستاروں میں گھریلو تشدد کا انکشاف

پاکستان ٹی وی کی اینکر اور ہوسٹ رابعہ انعم نے شوبز ستاروں میں گھریلو تشدد کا انکشاف کیا ہے۔

رابعہ انعم نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ کئی معروف شوبز شخصیات اپنی بیویوں پر گھریلو تشدد کرتے ہیں، مگر سماجی دباؤ کے باعث یہ واقعات عام نہیں ہوپاتے۔

اینکر رابعہ انعم نے بتایا کہ وہ ذاتی طور پر کئی ایسے جوڑوں کو جانتی ہیں جہاں یہ المناک صورتحال موجود ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ میرا مؤقف ہمیشہ سے واضح رہا ہے، میں کسی ایسے شخص کے ساتھ کھڑی نہیں ہوسکتی جس پر گھریلو تشدد کا الزام ہو، چاہے وہ کتنا ہی بڑا اسٹار کیوں نہ ہو۔

رابعہ انعم نے کہا کہ جب تک متاثرہ خواتین خود آواز اٹھانے کو تیار نہ ہوں، وہ کسی پر الزام نہیں لگا سکتیں، یہ کوئی ذاتی معاملہ نہیں بلکہ اصولوں کی بات ہے۔

Advertisement

 ان کا یہ جرات مندانہ مؤقف سماجی حلقوں میں سراہا جارہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس سے متاثرہ خواتین کو ہمت ملے گی۔

رابعہ نے ماضی میں ندا یاسر کے شو سے اختلاف کی بنیاد پر چلے جانے کے واقعے کا بھی ذکر کیا لیکن واضح کیا کہ اب دونوں کے درمیان تعلقات بہتر ہیں۔

اینکر رابعہ انعم نے کسی مخصوص شخص کا نام نہیں لیا، لیکن ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھیڑ دی ہے، صارفین نے ماضی میں فیروز خان اور محسن عباس حیدر پر لگے تشدد کے الزامات کو بھی دہرایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر