شاہ رخ خان میرے والد کے فین ہیں، ربیکا خان کا حیران کن انکشاف
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ربیکا خان نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان ان کے والد کے فین ہیں۔
حال ہی میں ربیکا خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور خاندان سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران ربیکا خان نے کہا کہ میرے والد کاشف خان جو ایک کامیڈین اور اداکار ہیں، ہمیشہ میرے سفر میں بھرپور ساتھ دیتے آئے ہیں۔
انہوں نے اپنے بچپن کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں چھوٹی تھی تو والد کے ساتھ بھارت گئی، وہاں میں نے جانی لیور اور سنجے دت جیسے ستاروں سے ملاقات کی۔
ربیکا نے انکشاف کیا کہ میرے والد نے بھارت میں ایک کامیڈی شو کیا تھا جو بہت کامیاب ہوا، شاہ رخ خان جیسے سپر اسٹار ناصرف انہیں جانتے تھے بلکہ انہوں نے خود کہا کہ وہ میرے والد کے فین ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد ہمیشہ مجھے گائیڈ کرتے ہیں، ان کی سپورٹ اور تجربے نے میری زندگی اور کیریئر میں بہت مدد کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
