Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلیل الرحمان قمر کا بھارت کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

خلیل الرحمان قمر کا بھارت کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

خلیل الرحمان قمر کا بھارت کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے بھارت کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حال ہی میں خلیل الرحمان قمر نے ایک نجی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے ہنی ٹریپ کے واقعے پر کھل کر بات کی اور ساتھ ہی کہا کہ اب میں بھارت میں کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مصنف نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی عزت نہیں کرتے، یہاں ہیروز کو مجرم بنانے کا رجحان ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں بھارت جاتا تھا، وہاں کے لوگ میری اتنی عزت کرتے تھے، بعض تو اپنے والدین سے بڑھ کر عزت کرتے تھے لیکن پاکستانی شائقین کا اپنے ساتھ رویہ دیکھ کر مجھے تکلیف ہو رہی ہے۔

دوران انٹرویو خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ایک وقت تھا جب میں بھارت کے لیے لکھنے سے انکار کرتا رہا کیونکہ وہاں پاکستانی ادیبوں، فنکاروں اور فلم سازوں کو وہ عزت نہیں ملتی تھی جیسے پاکستان میں ملتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اب تک بھارت کے لیے لکھنے سے انکار کرتا رہا لیکن اب اپنا فیصلہ بدل لیا ہے، جو سلوک میرے ساتھ ہوا ہے اس نے میری محبت پر کاری ضرب لگا دی ہے، میرے ساتھ انصاف نہیں ہوا، اس لیے اب ذاتی طور پر بھارت کے لیے کام کرنا پسند کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر