Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ تزئین حسین رشتہ ازدواج میں منسلک

Now Reading:

اداکارہ تزئین حسین رشتہ ازدواج میں منسلک
اداکارہ تزئین حسین رشتہ ازدواج میں منسلک

اداکارہ تزئین حسین رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر مرحوم اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و پروفیسر تزئین حسین دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی قریبی دوست نے تزئین حسین کی شادی کی خوشیوں سے بھرپور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جو سادگی اور محبت کا حسین امتزاج تھیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شادی کی خوشی بھری تقریب کو انتہائی سادگی سے منایا گیا، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کے علاوہ دوست و احباب کو مدعو کیا گیا تھا۔
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

شادی کے دن تزئین حسین نے روایتی سرخ اور سنہری رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ ان کا میک اپ اور زیورات سادگی سے بھرپور تھے۔

Advertisement

اداکارہ کی شادی کی تقریب گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوئی، ان کے شوہر کا نام عامر سیدین ہے، جو کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔

عامر سیدین مالیاتی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم انہوں نے “عین سین” کے نام سے مختلف کتابیں اور غزلیں بھی لکھی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تزئین حسین طویل عرصے سے شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں اور مختلف جامعات میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈپارٹمنٹ ہیڈ کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ تزئین حسین نے پہلی شادی یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران کی تھی اور انہیں پہلے شوہر سے تین بچے بھی ہیں جو اب جواں سالہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر