بے عزتی میرے لیے ناقابل برداشت ہے، رمشا خان
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ بے عزتی میرے لیے ناقابل برداشت ہے۔
حال ہی میں رمشا خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں کھل کر بات چیت کی۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں بچپن سے ایک انٹروورٹ (کم گو اور تنہائی پسند) شخصیت رکھتی ہوں اور اگر میری والدہ مجھے نہ اُبھارتیں، تو شاید آج بھی اپنے کمرے میں بیٹھ کر ویڈیو گیمز کھیل رہی ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے ہی مجھے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے پر آمادہ کیا اور یہ فیصلہ میرے کیریئر کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔
رمشا خان نے کہا کہ میں لوگوں کو دوسری بار موقع ضرور دیتی ہوں، اگر اُن سے کوئی غلطی ہو جائے لیکن اگر کوئی شخص میری بے عزتی کرے، تو اُسے اپنی زندگی سے مکمل طور پر نکال دیتی ہوں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں لوگوں کو غلطیوں پر معاف کر دیتی ہوں لیکن بے عزتی میرے لیے ناقابل برداشت ہے، جھوٹ بولنا اور دھوکا دینا بھی اسی زمرے میں آتا ہے ایسے لوگوں کے لیے میری زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
