
کاجول نے بیٹی کے فلم ڈیبیو پر خاموشی توڑ دی
بالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کاجول نے بیٹی نیسا دیوگن کے فلم ڈیبیو پر خاموشی توڑ دی۔
اجے دیوگن اور کاجول کی ایک بیٹی نیسا دیوگن نہایت جاذب نظر اور خوبصورت ہیں، اُن کا لُک کسی ماڈل اور اداکارہ کی طرح ہے، جس کے باعث سب ہی اس بات کے منتظر ہیں کہ اجے دیوگن اور کاجول کب اپنی بیٹی کو بطور اداکارہ لانچ کرتے ہیں۔
ان افواہوں کی گردش میں بالآخر ایک انٹرویو میں اداکارہ کاجول نے بتایا کہ ہم اپنی بیٹی کو اس کے ہر فیصلے پر پوری طرح سپورٹ کریں گے، اسے حق ہے جو پروفیشن اچھا لگے اسے اپنائے۔
کاجول نے مزید کہا کہ بیٹی نیسا دیوگن 20 سال کی ہوگئی ہے اور اس نے ذہن بنالیا ہے کہ فی الحال اداکاری نہیں کرنی۔
واضح رہے کہ اجے دیوگن اور کاجول کی جوڑی نہ صرف فلموں میں مقبول رہی بلکہ ازدواجی زندگی بھی شاندار طریقے سے جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News