Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیجیٹل اسٹارز ہوجائیں ہوشیار! بجٹ میں سوشل میڈیا انکم پر ٹیکس کی تیاری

Now Reading:

ڈیجیٹل اسٹارز ہوجائیں ہوشیار! بجٹ میں سوشل میڈیا انکم پر ٹیکس کی تیاری
ڈیجیٹل اسٹارز ہوجائیں ہوشیار! بجٹ میں سوشل میڈیا انکم پر ٹیکس کی تیاری

اگر آپ یوٹیوب پر وی لاگز بناتے ہیں، ٹک ٹاک پر ڈانس یا شارٹ ویڈیوز سے لاکھوں کما رہے ہیں تو اب ہوشیار ہوجائیں! حکومتِ پاکستان آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں سوشل میڈیا سے ہونے والی آمدنی کو باقاعدہ ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMAP) نے تجویز دی ہے کہ یوٹیوب، ٹک ٹاک، فیس بک اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 3.5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے، جس کا مقصد قومی خزانے میں اربوں روپے کا اضافہ کرنا ہے۔

یہ تجویز اس وقت حکومت کی سنجیدہ مشاورت کا حصہ ہے اور امکان ہے کہ 10 جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ میں اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے قومی خزانے میں سالانہ 52.5 ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے۔

Advertisement

ماضی میں سوشل میڈیا کو محض تفریح یا اظہارِ رائے کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا مگر حالیہ برسوں میں یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور وی لاگرز کی بڑی تعداد نہ صرف لاکھوں کی کمائی کر رہی ہے بلکہ اسے بطور پیشہ اپنانے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

اسی رجحان کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت سوشل میڈیا پر مبنی آمدنی کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے حکمت عملی وضع کر رہی ہے، تاکہ ایک منظم مالیاتی نظام تشکیل دیا جا سکے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان میں آن لائن مواد تخلیق کرنے والے کئی افراد ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے اشتہارات اور پارٹنرشپ سے خطیر رقم کما رہے ہیں، تاہم یہ شعبہ اب تک براہِ راست ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر