
سوشل میڈیا پر گزشتہ دو روز سے خوف اور تجسس کا ماحول اس وقت پیدا ہوا جب اطلاعات گردش کرنے لگیں کہ مشہور زمانہ “شیطانی گڑیا” اینابیل امریکی ریاست لوزیانا کے ایک میوزیم سے غائب ہو گئی ہے، تاہم اب ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے میوزیم حکام نے تصدیق کی ہے کہ اینابیل بالکل محفوظ ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ افواہیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب اینابیل گڑیا کو “ڈیولز آن دی رن” ٹور کا حصہ بتایا گیا اور کچھ افراد نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس ٹور کے دوران گڑیا کو وہاں موجود نہیں پایا، اس مشاہدے نے افواہوں کو جنم دیا کہ اینابیل ممکنہ طور پر لاپتہ ہو چکی ہے۔
مزید قیاس آرائیاں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب میوزیم کے قریب واقع ایک ریزورٹ میں آگ بھڑک اٹھی، سوشل میڈیا صارفین نے جلد ہی اس واقعے کو اینابیل کی گمشدگی سے جوڑنا شروع کر دیا حالانکہ دونوں واقعات میں کسی قسم کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔
مزید پڑھیں: تیزاب کے آنسو رونے والی آسیب زدہ گڑیا جو خودکشی کرنا چاہتی ہے
میوزیم انتظامیہ نے افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اصل اینابیل گڑیا، جسے مشہور پیرانارمل محققین ایڈ اور لورین وارن نے حاصل کیا تھا، بدستور وارنز اوکلٹ میوزیم میں محفوظ طریقے سے رکھی گئی ہے اور عوامی نمائش کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ اینابیل گڑیا کو ہالی ووڈ فلموں میں دکھائے جانے والے پراسرار واقعات سے جوڑا جاتا رہا ہے، جس کے باعث اس سے متعلق افواہیں جلد ہی وائرل ہو جاتی ہیں، تاہم حالیہ وضاحت کے بعد اس خبر کو محض سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہ قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News