Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹام کروز کا ’مشن امپوسیبل 8‘ کی شاندار کامیابی پر جذباتی پیغام، مداحوں کا دل چھو لیا

Now Reading:

ٹام کروز کا ’مشن امپوسیبل 8‘ کی شاندار کامیابی پر جذباتی پیغام، مداحوں کا دل چھو لیا
ٹام کروز کا ’مشن امپوسیبل 8‘ کی شاندار کامیابی پر جذباتی پیغام، مداحوں کا دل چھو لیا

ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹام کروز نے اپنی تازہ ترین فلم “مشن: امپوسیبل دی فائنل ریکوننگ” کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد ایک جذباتی اور دل کو چھو لینے والا پیغام جاری کیا، جس نے مداحوں کو بھی جذباتی کر دیا۔

اداکار ٹام کروز نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے ایک نوٹ میں نہ صرف اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا بلکہ فلم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے ہر فرد کی کاوش کو سراہا۔

 ان کے پرخلوص الفاظ پر ردِعمل دیتے ہوئے کئی مداحوں نے کہا کہ “ٹام ہمیں رُلا نہ دینا!”

فلم ’مشن امپوسیبل 8‘ گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر زبردست آغاز کیا، رپورٹ کے مطابق فلم نے ابتدائی چار دنوں میں صرف امریکہ میں 77 ملین ڈالرز جبکہ دنیا بھر سے مجموعی طور پر 204 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔

یہ فلم ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم “لیلو اینڈ اسٹچ” کے ساتھ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی اور دونوں فلموں نے اچھا بزنس کیا، تاہم مشن: امپوسیبل نے ٹام کروز کے کیریئر کے ایک اور کامیاب سنگِ میل کے طور پر جگہ بنائی۔

Advertisement

رپورٹس کے مطابق مشن امپوسیبل 8 نے ابتدائی ٹکٹ فروخت میں نیا ریکارڈ قائم کیا اور اب تک کی عالمی آمدنی 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، جو نہ صرف سیریز بلکہ ہالی ووڈ فرنچائز فلموں کے لیے بھی ایک بڑی کامیابی ہے۔

فلمی نقادوں اور شائقین نے فلم کی ایکشن، پلاٹ اور ٹام کروز کی پرفارمنس کو زبردست سراہا ہے، جبکہ خود اداکار کی عاجزی اور اپنے پرستاروں کے ساتھ جڑے رہنے کی عادت بھی مداحوں کے دل جیت رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر