Advertisement
Advertisement
Advertisement

فاطمہ جناح کی زندگی پر مبنی ویب سیریز مکمل، کب ریلیز ہوگی؟

Now Reading:

فاطمہ جناح کی زندگی پر مبنی ویب سیریز مکمل، کب ریلیز ہوگی؟
فاطمہ جناح کی زندگی پر مبنی ویب سیریز مکمل، کب ریلیز ہوگی؟

قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ اور تحریکِ پاکستان کی سرگرم رہنما، مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی پر بننے والی تاریخی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔

اس سیریز کی ہدایتکاری دانیال افضل نے کی ہے، جنہوں نے تصدیق کی ہے کہ پروڈکشن کا آغاز 2022 میں ہوا تھا اور اب یہ منصوبہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔

دانیال افضل کے مطابق سیریز کی ریلیز کے لیے تین اہم تاریخوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

31 جولائی (مادر ملت کا یومِ پیدائش)

9 جولائی (یومِ وفات)

Advertisement

25 دسمبر (قائداعظم کا یومِ پیدائش)

یہ ویب سیریز تین سیزنز پر مشتمل ہوگی، پہلے سیزن کو دو والیمز میں تقسیم کیا گیا ہے، جو مجموعی طور پر 10 اقساط پر مشتمل ہوگا، سیریز کا آغاز 1910 کے تاریخی واقعات سے ہوتا ہے۔

پہلے سیزن میں نوجوان فاطمہ جناح کا کردار سندس فرحان ادا کر رہی ہیں، جبکہ آخری سیزن میں بزرگ فاطمہ جناح کے روپ میں سمیعہ ممتاز جلوہ گر ہوں گی اور دوسرے سیزن میں اس اہم کردار کے لیے کس اداکارہ کا انتخاب کیا گیا ہے، یہ فی الحال ایک راز رکھا گیا ہے۔

اس ویب سیریز میں پاکستان کے نامور فنکار شامل ہیں، جن میں عثمان مختار (علامہ اقبال کے کردار میں)، سرمد کھوسٹ، کبریٰ خان، منظر صہبائی، ثمینہ احمد اور آمنہ الیاس شامل ہیں۔

عثمان مختار نے بتایا کہ علامہ اقبال کا کردار نبھانا ان کے لیے ایک اعزاز ہے اور چونکہ اقبال کی کوئی آڈیو ریکارڈنگ موجود نہیں، اس لیے انہوں نے ان کے خاندان کے افراد جیسے منیب اقبال اور یوسف صلاح الدین کے اندازِ گفتگو سے مدد لی۔

ہدایتکار دانیال افضل کے مطابق سیریز کی تیاری کے دوران تحقیقاتی ٹیم نے مؤرخین سے ملاقاتیں کیں، اصل تقاریر اور خطوط کا مطالعہ کیا اور فاطمہ جناح کی زندگی کے ان پہلوؤں پر روشنی ڈالی جو تاریخ کی کتابوں میں زیادہ نمایاں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد صرف واقعات کو دہرانا نہیں، بلکہ ان جذباتی، خاندانی اور قومی لمحات کو اجاگر کرنا ہے جو مادرِ ملت کی شخصیت کو مکمل بناتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ مداحوں کو اس سیریز کا شدت سے انتظار ہے، جو نہ صرف ایک تاریخی جھروکہ کھولے گی بلکہ پاکستان کی جدوجہدِ آزادی کے پس منظر کو بھی نئی نسل کے لیے مؤثر انداز میں پیش کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر