Advertisement
Advertisement
Advertisement

یمنیٰ زیدی نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

Now Reading:

یمنیٰ زیدی نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا
یمنیٰ زیدی نے لکس اسٹائل ایوارڈ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کی مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ایک بار پھر اپنی زبردست اداکاری اور بےپناہ مقبولیت سے لکس اسٹائل ایوارڈ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

ڈرامے “تیرے بن” میں “میراب” کا کردار نبھانے والی یمنیٰ زیدی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا، جو ان کا چھٹا لکس اسٹائل ایوارڈ ہے، اس کامیابی کے بعد یمنیٰ زیدی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ بن چکی ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے اس اعزاز پر اپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی اور دل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیا اور چند تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

Advertisement

انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ٹیم، ڈرامے کے پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی، اسد قریشی اور سب سے بڑھ کر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی اپنے معاون اداکار وہاج علی کا بھی ذکر کیا۔

Advertisement

مزید پڑھیں؛ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اداکارہ نے کہا کہ میراب کے ساتھ مرتسم کی موجودگی نے اس کردار کو مکمل کیا، وہاج کا شکریہ کہ اس نے مرتسم کے کردار میں اتنی خوبصورتی سے میراب کا ساتھ دیا۔

یمنیٰ زیدی نے نہ صرف اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا بلکہ “تیرے بن” کے ناقدین کا بھی شکریہ کہا اور کہا کہ محبت دینے والوں کا دل سے شکریہ اور تنقید کرنے والوں کا بھی کیونکہ اُنہوں نے ہمیں سوچنے، بہتر کرنے اور سیکھنے کا موقع دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر