
معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور نصرت فتح علی خان کے ناقابلِ یقین ڈیجیٹل اشتراک کے بعد مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
زمان و مکان کی حدیں مٹ گئیں، جب عاطف اسلم اور نصرت فتح علی خان ایک روح پرور ڈیجیٹل سنگیت میں ایک ہی نغمے کا حصہ بن گئے۔
یہ غیر معمولی تخلیق معروف فلم ساز بلال لاشاری کی پروڈکشن میں عملی شکل اختیار کر سکی، جہاں عاطف اسلم نے عظیم موسیقار نصرت فتح علی خان کی لازوال قوالی “سانوں اک پل چین نہ آوے” کو نہ صرف اپنے انداز میں پیش کیا بلکہ اس میں نصرت صاحب کی اصل آواز کی شمولیت نے اسے مزید روح پرور بنا دیا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
وقت کی گرد نصرت فتح علی خان کی جادوئی آواز کو ماند نہ کر سکی، عاطف اسلم نے اس گیت میں اپنے مخصوص انداز سے درد کی خوشبو گھول دی، اور جب استاد کی اصل آواز ابھرتی ہے تو سامع کی روح تک لرز اٹھتی ہے۔
بلال لاشاری نے گانے کی ویڈیو میں جو صوتی جلوے تخلیق کیے ہیں، وہ تکنیکی مہارت اور فنکاری میں ایسے دکھائی دیتے ہیں جیسے کسی ہالی ووڈ شاہکار کا حصہ ہوں۔
سوشل میڈیا پر عاطف اسلم اور نصرت فتح علی خان کے اس مشترکہ گیت نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے، مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں کئی صارفین نے اسے “ایک خواب کی تعبیر” قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ “یہ میرا برسوں پرانا خواب تھا کہ نصرت صاحب اور عاطف کو ایک ساتھ سنوں اور آج وہ پورا ہوگیا۔”
بلال لاشاری کی جانب سے پیش کیے گئے دلکش ویژولز کو بھی بے حد سراہا جا رہا ہے، جنہوں نے اس تجربے کو یادگار بنا دیا۔
عاطف اسلم ہمیشہ سے موسیقی کے عظیم ترین فنکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے آئے ہیں، مگر اس بار جو کمال انہوں نے دکھایا ہے، وہ پاکستانی موسیقی کی تاریخ میں ایک یادگار سنگ میل بن کر ہمیشہ کے لیے درج ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News