
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے جنون سے پردہ اٹھا دیا، جس نے ان کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔
اداکارہ حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ کھلے بالوں کے ساتھ ڈرم بجاتی نظر آ رہی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
پوسٹ کے کیپشن میں حرا مانی نے مختصر اور پُراثر انداز میں لکھا کہ “میرا نیا جنون”۔
ان کی تازہ پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف اداکاری بلکہ گلوکاری کے شعبے میں بھی بھرپور دلچسپی لے رہی ہیں اور اب باقاعدہ موسیقی کے سازوں میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: حرا مانی کو عید پر بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑگیا
یاد رہے کہ حرا مانی نے متعدد مقبول ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ وہ ماضی میں مختلف ٹی وی شوز اور پراجیکٹس میں اپنی آواز کا جادو بھی جگا چکی ہیں، ان کا یہ نیا جنون مداحوں کو ان کے ایک نئے رُخ سے روشناس کروا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News