Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ‘لو گورو’ کے ٹریلر نے تہلکہ مچادیا

Now Reading:

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ‘لو گورو’ کے ٹریلر نے تہلکہ مچادیا
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم 'لو گورو' کے ٹریلر نے تہلکہ مچادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی نئی فلم ‘لو گورو‘ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ‘لو گورو’ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، صارفین کی جانب سے ٹریلر کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

ٹریلر میں ہمایوں سعید ایک ایسے لڑکے کا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں جو لڑکیوں کے ساتھ فلرٹ کرنے میں ماہر ہے اور لڑکیوں کو پھنسانا اس کے لیے بالکل آسان کام ہے۔
Mahira Khan & Humayun Saeed’s Love Guru Trailer

ٹریلر میں دلکش مناظر، شاندار عکسبندی، دلچسپ مکالمے اور شاندار اداکاری نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا ہے۔

Advertisement

فلم ‘لو گورو’ کی شوٹنگ پاکستان سمیت برطانیہ میں کی گئی ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں دیگر بھی نامور اداکار شامل ہیں۔

Advertisement

میکرز نے اپنی پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ فلم کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا، ساتھ ہی شائقین کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ وہ ایک ایسی کہانی کے لیے تیار ہو جائیں جو انہیں ہنسائے گی، رلائے گی اور دوبارہ محبت کے جذبے سے روشناس کروائے گی۔

فلم ‘لو گورو’ کے ٹریلر کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھرپور ردعمل سامنے آرہا ہے، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ہمیں اپنی فلم انڈسٹری کی حمایت کرنی چاہیے، اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے پاس ماہرہ خان اور ہمایوں سعید جیسے باصلاحیت ستارے موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر